مائنس 1 نہیں پھر مائنس آل ہو گا،سب گھر جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہو گا اور سب گھر جائیں گے۔موجودہ سیاسی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے،نہ سیاسی عقل ہے،نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔
مائنس 1 نہیں پھر مائنس آل ہو گا،سب گھر جائیں گے۔12 اگست3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست رات11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تیرہ اگست کی رات کو جشن آزادی کا روایتی بڑا جلسہ لال حویلی راولپنڈی کے باہر منعقد ہوگا۔ بارہ بج کر ایک منٹ پر آتش بازی کا حسب معمول مظاہرہ ہوگا اور جلسے سے عمران خان کی تقریر بھی سکرین پر دکھائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 12 تاریخ بروز جمعہ 3 بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پلس اور مائنس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں بلکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگست کا مہینہ ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے نیب میں ترامیم اپنے کیسز سامنے رکھ کرکی ہیں، اب احتساب ججز کی تقرری صدرنہیں بلکہ کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے ہیں، اشرافیہ کے لیے تو یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ جب چیف الیکشن کمشنر پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago