ہمیں نہیں پتہ تھا شہباز گل ایسا بیان دے گا ،ہم اسکی مذمت کرتے ہیں،سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق

اے آر وائے کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے شو کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا۔انھوں نے بتایا کہ چینل پر ماضی میں یہ بھی الزام لگتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ان کا کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ اے آر وائے ہمیشہ سے فوج کی عزت کرتا ہے، پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کا حامی ہے۔ہم ایک پلیٹ فارم ہیں۔ہم جب کسی کو لائن پر لیتے ہیں تو ہم کسی کا دماغ نہیں پڑھ سکتے کہ وہ ٹی وی پروگرام پر آ کر کیا کہے گا۔ شہباز گل نے (ٹرانسمیشن میں) آ کر اپنی رائے دی۔ ادارے کو یہ پتا نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی گفتگو کریں گے کہ لوگ حکم نہ مانیں۔ یہ ہمارے لیے بھی سرپرائز تھا۔اے آر وائے کی انتظامیہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وفاقی حکومت انھیں انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ پلیٹ فارم کے طور پر ہمارا اس سازش سے کوئی تعلق نہیں۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago