دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی لندن میٹرو میں سفر کی تصاویر وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی لندن میٹرو میں سفر کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے لندن ٹیوب پر سفر کے دوران ایک سیلفی لی، جس کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور بدر پہلے ہی بور ہو چکا ہے۔

دبئی کے ولی عہد کی تازہ ترین پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی کا شاہی خاندان موسم گرما میں ان دنوں لندن میں لطف اندوز ہو رہا ہے کیوں کہ اس ہفتے کے شروع میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو بھی لندن میں ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا تاہم آس پاس کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کون ہیں کیوں کہ وہ انتہائی عاجز طبیعت کے مالک ہین جو دولت اور مہنگے سوٹ کے ساتھ دکھاوا نہیں کرتے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور سیلاب کے بعد رواں ہفتے گرم ترین موسم کی پیش گوئی کردی گئی، یو اے ای میں مٹی کے طوفان اور بارش کے امکان کے ساتھ اس ہفتے درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا، ملک کے کچھ حصوں میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، امارات میں پیر کا دن زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا لیکن دن کے وقت ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے گرد آلود حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ العین میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا جب کہ ابوظہبی اور دبئی دونوں میں زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، العین میں سویہان جو عام طور پر ہر سال ملک کے کچھ گرم ترین موسم کا تجربہ کرتا ہے منگل کو ایک اور تیز دن کے لیے تیار ہے، جس میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم یہاں کے باشندے اس طرح کے جھلسانے والے موسم کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہیں، خاص طور پر سخت گرمی کے دوران یہاں ایسا موسم معمول کا حصہ ہے، پچھلے سال 6 جون کو یہ سرکاری طور پر زمین کا گرم ترین مقام تھا، جہاں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

3 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

4 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

4 hours ago