پنجاب میں کاروباری مراکز ، دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار کی پابندی ختم

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے کاروباری مراکز ، دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار کی پابندی ختم کردی، کاروباری مراکز کیلئے اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کاروباری مراکز ، دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اب کاروباری مراکز ، دکانوں اور مارکیٹوں کے کیلئے رات 9 بجے کی بندش کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
اسی طرح تاجر برادری اور دکاندار اب اتوار کے روز بھی کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھ سکیں گے۔ یاد رہے پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی بحران کے پیش نظر کاروباری اوقات کار جاری کیے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے کہا کہ ن لیگ نے بڑا پروپیگنڈا کیا کہ شہباز شریف آئے گا تو ہوا بدل جائے گی، ہوا تو نہیں بدلی بلکہ شہباز شریف کے آنے سے مہنگائی کا طوفان آگیا، شہبازشریف نے تو تاجروں پر ہی بجلی گرا دی، ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو پروان چڑھایا، علم ہے کہ کس نے پارکنگ مافیا سے کمائی کی۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے اس لیے عارضی طور پر فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ حکومت کے مطابق کر دیا۔اپنے بیان میں عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں کہ کسی طبقے کو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے۔ چھوٹی دکانوں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، ستمبر تک معاملے کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے، اس لیے جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی یہ بات کر رہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے۔

Recent Posts

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

1 min ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

13 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

17 mins ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

20 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

23 mins ago

کراچی: سینٹرل جیل سمیت 18 ٹاؤنز میں 505 امتحانی مراکز قائم

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ رواں…

27 mins ago