ایف آئی اے کا مونس الہی کی ضمانت کی منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے نے وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الہی کی ضمانت کی منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کی بینکنگ عدالت نے مونس الہی کی 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں عبوری ضمانت کنفرم کر دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے مونس الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کرکے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے آفس میں جمع کروا دیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ عدالت نے حقائق کے برعکس مونس الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کی۔24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مونس الہی کی گرفتاری درکار ہے تاکہ اس کی مکمل تفتیش کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جا سکے۔
درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے مونس الہی کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ایف آئی اے کی درخواست کے متن کا قانونی طریقے سے مکمل جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔خیال رہے کہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔
پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔مونس الٰہی پر ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو مونس الٰہی کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی اور مونس الہی و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی جمعرات تک توسیع کی گئی تھی۔ایف آئی اے نے مونس الہی کیخلاف رحیم یار خان شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں ایف آئی اے نے مونس الہی پر دیگر دو ملزمان کی مدد سے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے ۔

Recent Posts

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

15 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

27 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

30 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

38 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

40 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

53 mins ago