کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی11 روپے 10پیسے مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی گیارہ روپے 10 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جون کا ایف سی اے صارفین سے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3روپے ایک پیسے چارج کیا جائے گا، ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیے جائیں گے۔
کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیارہ روپے انتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔دوسری جانب تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور صنعتی شعبوںمیں بدترین لوڈشیڈنگ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگی بجلی کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور بجلی کے ہوشربا بلوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔
صنعتی شعبہ بعد از فروخت اپنی اشیاء پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی طرح صارفین سے وصولی نہیں کرسکتا اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ یکسر ختم کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی بارے اجلاس میں مہنگی بجلی کی بجائے صارفین کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبہ میں گھریلوں صارفین کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکے۔

Recent Posts

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

12 mins ago

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

36 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

42 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

52 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

1 hour ago