کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی11 روپے 10پیسے مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے . جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی کیلئے فی یونٹ بجلی گیارہ روپے 10 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جون کا ایف سی اے صارفین سے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3روپے ایک پیسے چارج کیا جائے گا، ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیے جائیں گے .


کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیارہ روپے انتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی . دوسری جانب تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور صنعتی شعبوںمیں بدترین لوڈشیڈنگ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگی بجلی کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور بجلی کے ہوشربا بلوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جارہی ہے .
صنعتی شعبہ بعد از فروخت اپنی اشیاء پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی طرح صارفین سے وصولی نہیں کرسکتا اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ یکسر ختم کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دیا جائے . انہوں نے وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی بارے اجلاس میں مہنگی بجلی کی بجائے صارفین کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی . اس منصوبہ میں گھریلوں صارفین کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکے .

. .

متعلقہ خبریں