بابر اعظم نے پاک بھارت ٹاکرے کو مشکل قرار دے دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا مشکل میچ ہوگا۔بابر اعظم نے دورۂ نیدرلینڈ سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس میں ایشیا کپ 2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ میں ہی کھلاڑیوں پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ہم ہمیشہ اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یقینی طور پر ہم پر دباؤ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس بار بھی دباؤ ہے، لیکن ہم نے خود کو T20 ورلڈ کپ میں پرسکون رکھنے کی کوشش کی اور دباؤ میں نہیں آئے‘۔
Live – Pakistan skipper Babar Azam interacts with the media in Lahore ahead of the team’s departure to the Netherlands for the ODI series 🏏#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen https://t.co/fCZUDa0Xab
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 11, 2022
یاد رہےکہ پاکستان نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم پر یقین کرنا چاہیے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اسکواڈ گراؤنڈ میں ہمیشہ میچ جیتنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن نتائج ہمارے کے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔
خیال رہے کہ پاکستان ایمسٹرڈیم میں 16 سے 21 اگست تک 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلے گا اور اس کے فوراََ بعد قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوجائے گی۔