کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج سے 15 اگست کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ ایک دن کے وقفے کے بعد 16 اگست کی دوپہر سے بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگا جو 19 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے رواں مون سون سیزن میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 18 یا 19 اگست کی دوپہر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 اگست کی دوپہر تک مسلسل بارشوں کے بعد یہ سلسلہ رک جائے گا تاہم 16 اگست کی دوپہر سے ایک اور ہوا کا کم دباؤ اثر انداز ہونا شروع ہوگا اور شدید بارشوں کا امکان ہے جو مزید تین دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔
اسی طرح آئندہ ہفتے ملک کے دیگر حصوں بالخصوص سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 14 سے 16 اگست کےدوران اسلام آباد، گلگت، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بارشوں سے شہر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جس پر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Recent Posts

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

13 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

22 mins ago

گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

29 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

54 mins ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

1 hour ago