پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اوگرا کی جانب سے 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے باقاعدہ سمری تیار کر لی گئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 16 روپے 48 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے .

مٹی کا تیل بھی 1 روپے 61 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے . سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے، شہباز شریف کی جانب سے منظوری دیے جانے کی صورت میں وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان 15 اگست کو کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں