وزیر اعظم کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدمیجر طلحہ منان کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس میں میجر طلحہ شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اتوار کووزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر پہنچے ۔
وزیرِ اعظم نے میجر طلحہ شہید کے لئے فاتحہ ادا کی اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے میجر طلحہ منان شہید کیلئے فاتحہ کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، یہ راہ حق کے شہید ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ پوری قوم شہید طلحہ منان جیسے جوانوں کو جنم دینے والی مائوں اور عزم و استقامت کے پیکر والدین پر فخر کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان مادر وطن کی خدمت سے ہمیشہ سرشار رہا ہے، شہید طلحہ منان کی ملک و قوم کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید طلحہ منان کی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید طلحہ منان کو ان کی عظیم قربانی پر عقیدت پیش کیا۔

Recent Posts

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

2 mins ago

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے…

5 mins ago

ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں…

8 mins ago

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

3 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

3 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

3 hours ago