قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے قوم کو مشکل مرحلے سے نکلنے کی خوشخبری سنادی

کراچی (قدرت روزنامہ) قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے قوم کو مشکل مرحلے سے نکلنے کی خوشخبری سنادی . تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے، اب بھی مشکلات ہيں ليکن سب سے مشکل مرحلے سے نکل آئے ہيں، پاکستان کو ترقی يافتہ بنانے کيلئے تعليم پر زور اور خواتين کو بااختيار بنانے پر توجہ دينا ہوگی .


چند روز قبل قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پالیں گے اور پاکستان جلد ہی آئی ایم ایف کی شرط کے تحت دوست ممالک کی مدد سے 4 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کو پورا کرے گا تاکہ گرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھایا جا سکے .
انہوں نے اعتراف کیا کہ مہنگائی اگلے 11 سے 12مہینوں تک بلند حد میں برقرار رہے گی، اس لیے مرکزی بینک نے رواں مالی سال 2022-23 کیلئے افراط زر کا ہدف اوسطاً 18سے 20 فیصد کے درمیان رکھا ہے، پاکستان پہلے ہی 34 سے 35ارب ڈالرز کی مجموعی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کر چکا ہے .

کامران سید نے کہا کہ اسلام آباد کے دوست ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی مدد سے 4 ارب ڈالرز کی آمد کی تصدیق حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، ان اضافی ڈالر کی آمد کو غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی پوزیشن میں اضافے کیلئے عمل میں لایا جائے گا تاکہ کسی بھی بحران جیسی صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے ایک بفر بنایا جا سکے . خیال رہے کہ مستقل گورنر اسٹیٹ بینک آف کا عہدہ 4 مئی 2022 سے خالی ہے، جس کے باعث مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے طور پر کام کر رہے ہیں کیوں کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وفاقی حکومت تاحال نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر نہ کرسکی حالاں کہ ملکی معیشت کو چلانے مختلف اہم مالیاتی فیصلے کرنے کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ ضروری ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں