رحیم یار خان (قدرت روزنامہ) باپ کے رویے سے تنگ طالبہ والد کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی . 92 نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں پر بیٹی یہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی کہ والد اس کو یومیہ خرچ 100 روپے دیتا ہے .
طالبہ کی جانب سے پولیس کو تحریری درخواست بھی دی گئی . طالبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مہنگائی کا دور ہے، والد کی جانب سے جو خرچہ دیا جاتا ہے وہ بہت کم ہے .
طالبہ کی شکایت پر پولیس نے باپ کو تھانے طلب کر لیا . ایس ایچ او نے بتایا کہ طالبہ نے شکایت کی کہ والد تعلیم اور گھر کا یومیہ خرچ 100 روپے دیتا ہے . زمیندار اور دولت مند باپ نے بیٹی کا یومیہ خرچ 100 روپے سے بڑھا کر 500 کر دیا . پولیس نے رقم طالبہ کے باپ کو واپس دینے کی بجائے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دی .
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جائیداد کے تنازعہ اور خرچ نہ دینےپر بھی لڑائی جگھڑوں، والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں .
سرگودھا میں خرچہ نہ دینے پر لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا . بتایا گیا کہ سرگودھا میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا . پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے قتل کا واقعہ بہن بھائی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا ، جس میں بھائی نے خرچہ نہ دینے پر بڑی بہن کو قتل کیا اور فرار ہوگیا . پولیس نے بتایا کہ اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا .
گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا . مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا .