وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلیے خوشخبری!

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ’وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون‘ اسکیم میں نوجوانوں کیلیے قرضوں کی حد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی۔ یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم میں قرض کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر اب اڑھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
خواتین کے لیے %30 قرضے مختص کیے گئے ہیں جب کہ عمر کی حد 21 سے کم کر کے اب 18 سال کر دی گئی ہے۔
جنوری 2023 سے اب تک 5,81,341 نوجوانوں کو 313.9 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔ سال 2026-27 میں 2,66,700 نوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون میں خواتین کیلیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں، ان کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے مواقع فراہم کیے جائیں، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے کے مواقع میسر کیے جائیں۔
