نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم ہوتا ہے تو پی ٹی آئی سنجیدگی سے سوچے گی، ریاض فتیانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے اور اگر نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہوتا ہے تو پی ٹی آئی اس پر سنجیدگی سے غور کرے گی، اگر نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے تو 80 فیصد سے زائد عوام نئے صوبوں کے حق میں ووٹ دیں گے کیوں کہ پنجاب میں لاہور پر وسائل کے استعمال کے باعث دور دراز کے اضلاع نظر انداز ہو رہے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ نئے صوبے بنانا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور اس حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، جب بھی کوئی اجلاس ہوگا تو وہ اس بات پر زور دیں گے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بات کو آگے بڑھایا جائے تاکہ یہ اہم موضوع محض بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ اس پر باقاعدہ پیشرفت ممکن ہو سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں کسی معاملے پر ابہام پیدا ہو یا سیاسی جماعتیں راستے میں رکاوٹ کھڑی کریں تو عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے، ہم پہلے بھی یہ بات کہہ چکے ہیں اور اب ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے لی جائے، بعض حلقے نئے صوبوں کے حق میں نہیں ہیں تاہم مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ریفرنڈم کرایا گیا تو 80 فیصد سے زیادہ لوگ نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ووٹ دیں گے۔
گفتگو کے دوران ریاض فتیانہ نے صوبے میں وسائل کی تقسیم کے پہلو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وسائل کے استعمال کے باعث دور دراز کے اضلاع نظر انداز ہو رہے ہیں، جب ترقیاتی اور انتظامی وسائل ایک ہی مرکز پر مرکوز رہیں تو دیگر علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل اور محرومیوں میں اضافہ ہوتا ہے، اسی لیے نئے صوبوں کے قیام اور عوامی رائے کے مطابق فیصلوں کی بحث اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
ریاض فتیانہ کھل کر سامنے آ گیا ریفرنڈم کروانے اور نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کر دیا
یہ وہ بندہ ہے جو آج بھی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں پر فرنٹ سیٹوں پر بیٹھا ہوتا ہے یہ بندہ ہمیشہ سے کھلم کھلا اسٹیبلشمنٹ کے لیے کھیلتا ہے لیکن فورم تحریک انصاف کا استعمال کرتا ہے نا تو اس کو پارٹی کوئی نوٹس بیجھتی ہے نا ہی اسے لغام ڈالی جاتی ہے
عمران خان نے 28ویں ترمیم کی مخالفت کی ہے نئے صوبے اس اسمبلی سے بنانے کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ اسمبلی جعلی ہے عمران خان ان جعلی لوگوں کے ہاتھوں ریفرنڈم کے بھی خلاف ہیں
ریاض فتیانہ اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ درجن بھر اور بھی لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے لیے ووٹنگ کی خاطر تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے خلاف جا کر ووٹ کرنے کو تیار ہوں گے یہ ہی وہ لوگ ہیں جو اسمبلیوں سے استعفوں کے مخالف ہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کو ایسے لوگوں کی اسمبلی میں آخر تک ضرورت رہے گی
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) November 22, 2026