شیخ رشید نے بہت تعریف کی مگرشوہر نہیں کرتے۔۔۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے شوہر کواپنی خوبصورتی جتاتے ہوئے شکوہ بھی کر ڈالا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا اور تعریف بھی زیادہ نہیں کرتے۔زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
دورا ن انٹرویو زرتاج گل جہاں شوہر کی تعریفیں کرتے نظر آئیں وہیں شوہر سے شکوہ بھی کیا کہ انہوں نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانےکن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے، ہم بھی کسی زمانے میں خوبصورت ہوا کرتے تھے، شروع میں خواہش تھی کہ شوہر تعریف کریں لیکن شروع سے اوقات میں رکھا زیادہ تعریف نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ شوہر تعریف نہیں کرتے، شیخ رشید نے ایک بار مجھے جلسے میں تقریر کرتے دیکھ کر کہا تھا کہ اگر آپ جیسی خواتین محنت کریں تو وہ خواتین حکومت کرتی ہیں۔دوسری جانب ان کے شوہر ہمایوں خان نے کہا کہ اگر لڑائی ہوجائے تو پہل میں ہی کرتا ہوں۔پارٹی میں اسمارٹ لیڈر سے متعلق سوال پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک پارٹی میں کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان ہی ہیں اور وہ میرے شوہر کو بہت پسند کرتے ہیں، شاہ محمود بھی بہت اسمارٹ ہیں جب کہ جہانگیر ترین کو سچ میں بہت سراہتی ہوں۔