سعودی عرب کی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد اور ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ہوا ہے جس میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیر معمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago