بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئےکمیٹی قائم کردی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئےکمیٹی قائم کر دی ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے گا اور ان کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ بلز جمع کروانے کیلئے بینکس چھٹیوں کے دنوں میں کھلے رہیں گے۔