مہاتیر محمد کو ہٹا کر وزیر اعظم بننے والے ملائیشیا کے محی الدین یاسین اکثریت کھوبیٹھے

کوالالمپور(قدرت روزنامہ) مہاتیر محمد کو ہٹا کر ملائیشیا کی وزارت عظمیٰ پر براجمان ہونے والے محی الدین یاسین عددی اکثریت کھو بیٹھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عددی اکثریت ختم ہونے کے بعد محی الدین یاسین نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کل بادشاہ سلطان عبداللہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محی الدین یاسین کا 17 ماہ پر محیط اقتدار ایک ایسے وقت میں ختم ہو رہا ہے جب ملک کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے۔ یہ بادشاہ پر منحصر ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن کرواتے ہیں یا کوئی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔