ترکی نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں خیمے اور غذائی اجناس روانہ کردیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہزاروں خیمے اور غذائی اجناس روانہ کردیں۔ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئےلو نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امداد روانہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔پاکستان میں آنے والے زلزلے اور اس کی تباہ کاریوں پر ترکی نے ایک بار پھر برادر ملک کا کردار نبھاتے ہوئے متاثرین کے لیے امداد روانہ کردی ہے، جس میں دس ہزار خیمے، غذائی اجناس اور ادویات شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئےلو نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امداد روانہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ترک وزیر داخلہ کی پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور ترکی کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد پربات چیت کی اور انسانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ترکی کی جانب سے تمام شعبوں میں امدادی امداد میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ امدادی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کردیا گیاہے، جس میں خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء امدادی سامان میں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدگان کیلئے 10,000 خیمے، 3,000 فوڈ بکس اور 1,000بچوں کی خوراک کے ڈبے ارسال کردیے ہیں۔اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے سیلاب زدگان کی ہنگامی مدد کرنے پرترک صدراورعوام کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی نے مشکل اوقات میں پاکستان کی ہمیشہ دل کھول کر امداد کی ہے۔
فراخدلانہ مدد پر ترکی کے بہت مشکور ہیں۔ ترک صدر اورعوام کے جذبہ انسانی اور پاکستان سے محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ بارشوں سے ملک میں سیلاب کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، بڑے پیمانے پر سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے انسانی جانوں،املاک اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، حکومت کی اولین ترجیح انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

Recent Posts

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

19 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

22 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

27 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

48 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

2 hours ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

2 hours ago