سیلابی پانی سے بچنے کیلئے پولیس افسر سائل کے کندھوں پر سوار، ویڈیو وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک باوردی پولیس افسر کی بارش کے پانی میں ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانے آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .
یونیفارم سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیرِ نظر ویڈیو پنجاب پولیس کی نہیں باقی تینوں صوبوں میں سے کسی ایک کی ہو سکتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر کسی نے اس پر جئے بھٹو کا سیاسی نغمہ لگا کر سندھ پولیس منسوب کردیا ہے .

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر کی وردی پہنے ایک پولیس افسر کسی شخص کے کندھے پر بیٹھ کر چار دیواری میں آتا ہے . جس شخص نے پولیس افسر کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ خود سائل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھوں میں کاغذات بھی دکھائی دے رہے ہیں . گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر پولیس افسر کو اٹھانے والا شخص اسے عمارت کے احاطے میں سیڑھیوں پر اتار دیتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں