اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن 5 ستمبر تک معطل کیا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں پیمرا عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کر اختیارات سے تجاوز کررہا ہے۔
موجودہ حالات میں تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجوہات نہیں ہیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کو چیلنج کیا تھا ۔

عمران خان نے وکلاء کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا پر عمران خان کی تقاریر کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کی ہے، تاہم وہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق 2015 کے مطابق موثر تاخیری طریقہ کار کے ساتھ ریکارڈ شدہ تقاریر ٹیلی کاسٹ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل پیمرا نے عمران خان کی لائیو تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن27 کے تحت عائد کیا ہے جس میں پیمرا (ترمیمی) ایکٹ2007 کے تحت ترمیم کی گئی ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے بیان کے مطابق، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی تقاریر/بیانات میں ریاستی اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر پھیلا رہے ہیں۔
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر براہِ راست دکھائے جانے پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیمرا نے عمران خان کی لائیو تقریر دکھانے پر پابندی لگائی ہے۔

Recent Posts

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

16 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

24 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago