اداکارہ نورا فتیحی سے فراڈ اوربھتہ خوری کیس میں 7 گھنٹے تفتیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی سے دہلی پولیس نے فراڈ اور بھتہ خوری کیس میں 7 گھنٹے تک تفتیش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے کی بھتہ خوری اور فراڈ کے کیس میں اداکارہ نورا فتیحی سے 7 گھنٹے تفتیش کی گئی۔نورا فتیحی پر 200 کروڑ بھتہ اور فراڈ کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر سے مہنگی گاڑی سمیت قیمتی تحائف لینے کا الزام ہے۔
نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ انہیں گاڑی چندر شیکھر کی بیوی نے ایک خیراتی پروگرام میں شرکت کرنے پر تحفتاً دی تھی۔ نورا فتیحی سے کیس کے گواہ کے طورپر پوچھ گچھ کی گئی۔
دوسری جانب 200 کروڑ بھتہ خوری اور فراڈ کیس میں نامزد ملزم اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے الزام عائد کیا تھا کہ نورا فتیحی سے نرم رویہ رکھا جا رہا ہے جبکہ ان سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ جیکولین فرنینڈس پرسکیش چندرشیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے اور چندرشیکھر کی سرگرمیوں سے واقف ہونے کے الزامات ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلٰی پنجاب کی نظر میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب…

8 mins ago

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

27 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

30 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

33 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

36 mins ago