ودیا بالن ایک بار پھر ‘باڈی شیمنگ’ کا شکار، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ودیا بالن بھارتی بالی وڈ فلمی اداکارہ ہے، انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز بالی وڈ فلم سے کیا ہے جس کے لئے وہ فلم فیئر اعزاز اور قومی فلمی اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازی گئی ہیں۔اداکارہ ودیا بالن کی ایک ویڈیوتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میڈیا کی جانب سے ان کے وزن کم کرنے کے حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے جس پر ادکارہ ودیا نے خاموشی توڑی اور جواب دیا کے آپ لوگوں کو اپنی سوچ بدلنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


یاد رہے اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ہارمونز کا شکار ہونے کے باعث شروع سے ہی موٹی تھیں اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگی تھی۔ودیا بالن نے بتایا ہے تھا کہ ان کا بڑھا ہوا جسم فلمی دنیا کے لئے مسئلہ بھی بن چکا تھا اور انہیں موٹی لڑکی‘ کے طور پر پہنچانا جانا لگا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن اور جسامت کے باعث شرمندگی کا شکار تھیں لیکن کچھ عرصے بعد انہیں خود سے محبت کا احساس ہونے لگا تھا اور ان کا جسم ان کے لئے قابل قبول تھا۔
ودیا بالن نے بتایا کہ انہیں اب تک ادا کیے گئے متعدد تمام کردار پسند ہیں ۔اسکے علاوہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب ان کی بولڈ فلم کو ان کے والد نے دیکھا تو انہوں نے نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی پر بھی بات کی اور کہا تھا کہ ان کی ازدواجی زندگی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور انہوں نے ان سال میں ہر سال ماضی کے مقابلے زیادہ محبت پائی ہے۔ودیا بالن کا شمار بھارت کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے فربہ ہونے کے باوجود نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ کرداروں سے لوگوں کی سوچ بھی بدلی ہے۔