پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں تواتر کے ساتھ خدمات فراہم کرنے میں مصروف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں تواتر کے ساتھ خدمات فراہم کر رہی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیلابی پانی نے بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو فوری خوراک، طبی امداد اور خشک راشن کی اشد ضرورت ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے رہی ہے، ہمارے ہیلی کاپٹرز لوگوں کے محفوظ انخلاء کے ساتھ ساتھ خوراک اور طبی سامان کی نقل و حمل میں بھی سرگرم عمل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ مسلسل خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ اور سیف ٹینٹ سیٹیز قائم کی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 26125 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 1000 پانی کی بوتلیں تقسیم کیں، پاک فضائیہ نے 2475 خشک راشن کے پیکٹ ضرورتمند خاندانوں میں تقسیم کیے اور 1437 خیمے لگائے جو 11720 افراد کو مسلسل امداد فراہم کر رہے ہیں
جاری کردہ پیغام میں ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ مفت خوراک اور رہائش کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 2810 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب پاکستان کے چاروں صوبوں کے متعدد شہروں میں سیلاب آیا جس کے باعث کافی شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔مسلح افواج، حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ عام شہری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ملک کو اس بڑے امتحان سے فوری طور پر نکالا جائے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago