کابل: امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کابل ایئر پورٹ سے اڑنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی جانب سے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔طیاروں سے افغان شہریوں کی لٹکنے کی کوشش میں پرواز بھرنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے اڑان بھری تو پہیے میں گھسے 3 افراد نیچے گر گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان چھوڑ کر باہر نکلنے کے لیئے لوگ بے چین ہیں، کابل ایئرپورٹ پر افراتفری عروج پر ہے، کابل ائرپورٹ پر لوگوں کو منتشرکرنے کیلئےامریکی فوج نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واضح نہیں پانچوں افرادفائرنگ سے یا بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے، پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں لے جایا گیا۔افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدودکومحفوظ بنالیا۔کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے،امریکی سفارت خانے کا تمام عملہ حامدکرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔

Recent Posts

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

12 mins ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

33 mins ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

39 mins ago

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر…

1 hour ago

سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے…

1 hour ago