پیاز کاٹتے وقت آنسو کیوں آتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیاز کو ہر گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اُسے کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں . ایسے موقع پر اکثر یہ سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ آخر کیا چیز ہے، جس کے وجہ سے آنسو آتے ہیں؟ پیاز اور لہسن ان پودوں میں شامل ہیں جو زمین سے سلفر دھات اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں .


جب ہم پیاز کاٹتے ہیں تو کچھ خامرے سلفر کے ساتھ مل کر ایک مرکب بناتے ہیں، جس میں سلفیورک ایسڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور ہائیدروجن سلفائیڈ شامل ہوتے ہیں .
یہ مرکب گیس کی شکل میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں میں شدید جلن پیدا کرتا ہے، جس کو ختم کرنے کے لئے آنسوؤں کے گلینڈ آنسوجاری کردیتے ہیں . اس میں موجود دو کیمیکلز syn-propanethial-S-oxide اور lachrymatory-factor synthase آنکھوں کے ان غدود کو متحرک کردیتے ہیں اور آنسو بن کر آنکھوں سے باہر آتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں