ایشیاکپ، قومی ٹیم کے ہارنے پر عمران خان کا ردِ عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے ہارنے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ہوا، سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

اس میچ پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے۔


صحافی کی جانب سے میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کہہ رہے ہیں ’کونسا میچ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ~𝙇𝙤𝙡𝙡𝙮𝙬𝙤𝙤𝙙𝙖𝙚𝙨𝙩𝙝𝙚𝙩𝙞𝙘𝙨 (@mishalsparks)


عمران خان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی کی یہی حالت ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ عمران خان نے میچ ضرور دیکھا ہوگا، ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ اتنا اہم میچ نہ دیکھیں، وہ غمزدہ ہیں اس لیے ایسا بول رہے ہیں۔