مریم نوازکے پاسپورٹ کا معاملہ، سماعت کیلئے لاہورہائی کورٹ کا 3 رکنی بنچ تشکیل

لاہور (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست پر سماعت کے لئے 3 رکنی بنچ تشکیل دیا۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد مریم نواز کی متفرق درخواست پر نیا تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا۔جسٹس انوارالحق پنوں کی معذرت کے باعث دو رکنی بنچ 8 ستمبر کو تحلیل ہوگیا تھا۔مریم نوازکا پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
اس سے قبل پاسپورٹ کی واپسی کے لیے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نوازنے امجد پرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔مریم نوازکی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا۔لاہورہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا۔ آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔