نیمل خاور کا منفرد انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کا منفرد انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں نیمل خاور کو مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے نارنگی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک لائیو سیشن رکھا تھا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسکرین پر واپسی کریں گی؟

جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوٹنگ کے شیڈول کے ساتھ اپنی فنکاری اور اپنے بچے کا انتظام کر سکتی ہیں تو وہ واپس آ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ نیمل خاور ایک فنکارہ ہیں اور انہوں نے ماہرہ خان کی فلم ورنا سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے سب کا دل جیت لیا۔اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

Recent Posts

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

1 min ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

11 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

14 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

25 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

29 mins ago

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

36 mins ago