علی وزیر کی ضمانت منظور
کراچی (قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشتگردی عدالت نے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔ایم این اے علی وزیر کی درخواستِ ضمانت پر کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ علی وزیر کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے، ان کی 3 مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ علی وزیر کی درخواستِ ضمانت کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ہوئی گزشتہ سماعت میں عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس آئی او کو پولیس فائل ہر حال میں پیش کرنےکی ہدایت کی تھی۔