ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

سری لنکا(قدرت روزنامہ)ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع دے دیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔
سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کر دیں۔ کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
سری لنکن ٹیم کی جانب سے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کرکولمبو کی سڑکوں پر وکٹری پریڈ کی گئی۔فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکا نے ٹرافی تھام رکھی تھی۔
سری لنکن مداحوں نے سڑکوں کے گرد جمع ہو کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ مداحوں نے کھلاڑیوں اور ٹرافی کی تصاویر بنائیں اور کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
The #AsiaCup trophy is officially home! 🏆#RoaringForGlory pic.twitter.com/VXsbV2gzzm
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 13, 2022
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔
سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔
