تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی، پی ٹی آئی نے درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی تھی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی ، پی ٹی آئی نے دائر درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آفس سے واپس لی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی تھی ، جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیرآئینی قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفےدے چکے ہیں۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلورپر 125 ارکان کےاستعفےمنظوری کئے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago