سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، عرب یونین اسپیس سائنسس کے مطابق آج کسی بھی خلیجی ملک میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد میں اب چند ہی دن باقی بچے ہیں۔ عید الاضحی مسلمانوں کا بڑا اور خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔
یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔ بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباب اور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔سعودی عرب میں بھی یہ تہوار بہت مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

مملکت میں عید الاضحیٰ کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے، اسی لیے سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے 2 روز قبل اہم اعلان کیا گیا تھا۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام شہریوں سے جمعہ 9 جولائی کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی شہادت متعلقہ حکام کے پاس ریکارڈ کروائیں۔ دوسری جانب عرب ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔
ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوگا، یوں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں بھی ماہرین فلکیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان کی آمد کی پیشن گوئی کی جا چکی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا، عمومی طور پر یکے بعد دیگرے 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس لیے قوی امکان ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا، اور یوں ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔

Recent Posts

سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ نمائندگی کیلئے انتخابات، صالحہ رحمان اور شاہ علی القدر کامیاب

کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی کی سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ کی نمائندگی کےلیے انتخابات…

32 mins ago

مدیحہ رضوی نے دوسرے شوہر سے متعلق تفصیلات بتا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کےڈیڑھ برس بعد…

43 mins ago

کراچی: نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ…

53 mins ago

تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری

لندن (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی…

1 hour ago

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے…

2 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت…

2 hours ago