افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سعودی عرب کا پہلا ردعمل

ریاض(قدرت روزنامہ)بیس سالہ جنگ کے بعد افغانستان میں طالبان کے کنٹرول پر سعودی عرب نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ امن واستحکام کے لئے مل کر کام کریں ۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے ۔ امید ہے کہ جلد معاملات بہتر ہوجائیں گے ۔اللہ کے فرمان کے مطابق تمام مومنین بھائی بھائی ہیں ۔ سعودی عرب امید کرتا ہے کہ تمام طالبان فریقین آپس میں بھائی چارے سے رہیں گے اور افغانستان کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے ۔سعودی حکومت نے افغان عوام کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ‏عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر انتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام جو راستہ کسی بھی مداخلت کے بغیر اپنے طور پر منتخب ‏کریں گے تو سعودی عرب کو اپنا حامی پائیں گے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

60 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 hour ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago