شادی کب کر رہے ہیں آپ ؟ بلاول بھٹو سے جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں حیران کن سوال ہو گیا ، بلاول نے کیا جواب دیا ، سنیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جوکہ 34 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک اُنہوں نے شادی نہیں کی اس لیے اکثر پاکستانیوں کو یہ جاننے کا کافی تجسس ہے کہ وہ کب شادی کریں گے۔بلاول بھٹو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر بھی اسی سوال کا سامنا کرنا پڑا۔عرب نیوز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں غیر ملکی صحافی کو بلاول بھٹو زرداری سے یہ سوال پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟‘بلاول بھٹو زرداری اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔

بلاول یہ مختصر جواب دینے کے بعد صحافی کے شادی کرنے کے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر ہی فوراََ وہاں سے آگے بڑھ گئے۔لہٰذا، بلاول بھٹو نے اپنی شادی سے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب اس بار بھی نہیں دیا۔

البتہ، پیپلز پارٹی کے ایک رہنما منظور وسان، جو سیاسی پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور ہیں، اُنہوں نے اس حوالے سے بھی اپنی پیشگوئی کردی ہے۔منظور وسان نے دسمبر 2019ء میں کہا تھا کہ بلاول پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 2016 میں کہا تھا کہ ’ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا‘۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا‘۔

Recent Posts

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔ وزیر خارجہ…

5 mins ago

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی…

9 mins ago

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا…

12 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی…

15 mins ago

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی…

21 mins ago

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان…

23 mins ago