متحدہ عرب امارات نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی

ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی، جس کے تحت پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے، صرف عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا ہوگا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کرائسس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام اندرونی عوامی مقامات پر چہرے کے ماسک اب لازمی نہیں ہیں، بدھ 28 ستمبر سے لوگوں کو صرف عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی۔
اس حوالے سے دیگر اہم فیصلوں میں حکام نے بتایا کہ اسکولوں میں اساتذہ یا شاگردوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی، لوگ ماسک پہننے کی ضرورت کے بغیر مالز، سپر مارکیٹوں، ہوٹلوں، بارز اور ریستورانوں میں جا سکیں گے، ہوم آئسولیشن کی مدت 10 دن سے کم کر کے 5 روز کردی گئی، ایئر لائنز کو ماسک کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا جب کہ ابوظہبی کے رہائشیوں کو الحوسن ایپ کو سبز رکھنے کے لیے ہر 30 دن میں ایک بار ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی جس کا دورانیہ پہلے 14 دن تھا۔
بتایا گیا ہے کہ صرف وہ شخص جس کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آئے گا اسے قرنطینہ کرنے کی ضرورت ہوگی، نہ کہ کسی ایسے شخص کو جو ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا ہو، روزانہ کوویڈ کیسز کی تعداد اب حکومت شائع نہیں کرے گی۔ بتاتے چلیں کہ اب تک لوگوں کو اس وقت تک ماسک پہننا پڑتا تھا جب تک کہ وہ کسی کیفے یا ریستوراں میں بیٹھتے یا کھانا کھاتے تھے کیوں کہ جان بچانے اور انفیکشن کو کم کرنے کی مقامی اور بین الاقوامی کوششوں میں ماسک مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر وبائی امراض کے لئے متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں ترتیبات میں چہرے کو ڈھانپنے کا پابند کیا گیا تھا تاہم فروری میں حکام نے باہر سے چہرے کو ڈھانپنے کی شرط کو ختم کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ ابوظہبی میں فروری سے مثبت کیسز کے قریبی رابطوں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی لوگوں کو مسلسل پانچ دن روزانہ پی سی آر ٹیسٹ لینے کا مشورہ دیا گیا، دبئی میں مثبت کیسز کے قریبی رابطوں کو جو کسی بھی علامات کا سامنا نہیں کر رہے ہیں انہیں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور پی سی آر ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ کہا گیا ہے کہ فیس ماسک کے قوانین کو یکسر ختم کرنے کا فیصلہ اپریل 2020 کے بعد سے پابندیوں کی سب سے اہم نرمیوں میں سے ایک ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور روزانہ کی سطح 300 سے 400 کے درمیان مثبت ٹیسٹ کے نتائج تک پہنچ چکے ہیں، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جون میں متحدہ عرب امارات نے اپنی کورونا ویکسی نیشن مہم میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا جس میں ملک میں 100 فیصد ہدف گروپوں کو ویکسین لگائی گئی اور آج تک تقریباً 25 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

8 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

33 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

38 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

55 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago