سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اور عوام میں سستا کرنے کی گفتگو کرتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انکا کہنا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں کہ پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ہیں سستا کرو۔حساس معلومات کس طرح آؤٹ ہوجاتی ہیں،امید ہے کل سلامتی کونسل اس پرعوام کوبھی اعتماد میں لے گی۔ سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔
انہیں صرف اپنے داماد عزیز ہیں لیکن ریاست کا قانون عزیز نہیں۔یہ کھلا تضاد،شرمندگی اورتشویش ناک ہے۔ ادھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کے خلاف شیخ رشید کی پٹیشن پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی گئی تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے۔یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا۔ شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس عدالت کے سوا کوئی اورفورم نہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہو چکی،ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں وہ فورم ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔ عدالتی کارروائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہر معاملے میں عدالت کو نہ گھسٹیں،انہوں نے قرار دیا کہ آپ رکن اسمبلی پارلیمنٹ میں واپس جائیں۔
صحافی کے سوال پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اپنے مسائل اسمبلی میں جا کر حل کریں،یہ ساری باتیں اسمبلی میں جا کریں،انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں دیا لیکن میرے خیال میں ہماری پیٹشن مسترد ہو جائے گی۔عمران خان کا اتحادی اوران کےساتھ ہوں،جب کچھ نہیں نکلتا تو لال حویلی کی چھت ان کو یاد آتی ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

1 hour ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

1 hour ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 hour ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

1 hour ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago