فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

لاہور(قدرت روزنامہ) مبینہ طور پر فنڈز کی کمی کا بہانہ کر کے صحت کارڈ منصوبہ بند کروانے کوشش، مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی مبینہ بات چیت کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر تحریک انصاف حکومت کے صحت کارڈ منصوبے کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں مریم نواز مبینہ طور پر کہتی ہیں کہ عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اسے بند کر دیں۔ جبکہ اس کے جواب میں وزیر اعظم مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دفتر کی گفتگو ہیکنگ اندر کے بندے کے بغیر ہونہیں سکتی،ہیکر کہتا ہے 140گھنٹے کی ریکارڈنگ موجود ہے، یہ کوئی فون ریکارڈنگ نہیں بلکہ پوری آفس کی گفتگو ہیک کی گئی ہے،خبر یہ بھی ہے کہ حکومت نے ہیکر سے رابطہ کیا کہ ریکارڈنگ ہمیں فروخت کردیں، اب پتا نہیں اس میں کتنی صداقت ہے۔انہوں نےکہا کہ اس معاملے کے دو حصے ہیں ،

ایک حصہ سیاسی نہیں انتظامی ہے، ہم سمجھتے ہیں وزیراعظم کے دفتر سے اس طرح کی لیکس جانا باعث تشویش ہے، ہیکر کہتا ہے 140گھنٹے کی بات چیت کی ریکارڈنگ موجود ہے، 20اگست سے اس ہیکر نے ساری آڈیو لیکس کو ایک ڈارک ویب کے اوپر بولی پر لگایا ہوا ہے، خبریں یہ بھی ہیں کہ سب سے پہلے حکومت نے اس ہیکر سے رابطہ کیا کہ آپ فروخت نہ کریں بلکہ ہمیں دے دیں، اب پتا نہیں اس میں کتنی صداقت ہے۔دوسری بات یہ ٹیلی فون ہیک نہیں ہے بلکہ باقاعدہ پوری آفس کی گفتگو ہیک کی گئی ہے، اس طرح کی ہیکنگ اندر کے بندے کے بغیر ہونہیں سکتی،

وزیراعظم آفس کی سکیورٹی ذمہ داری آئی بی کی ہے، اس کے ساتھ اس کا پورا سکیورٹی سٹاف ہے۔اس ایشو پر نیشنل سکیورٹی کی میٹنگ بلا کر حکومت نے اچھا فیصلہ کیا ہے، لیکن ابھی تک دو دن سے اوپر گزر گئے اور حکومت کا ابھی تک اس پر کوئی مئوقف نہیں آیا، جس سے تصدیق ہوگئی کہ یہ بات چیت ٹھیک ہے۔حکومت نے ابھی تک کوئی انکوائری کا فیصلہ نہیں کیا۔وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ وزیراعظم کا آفس تو غیرمحفوظ ہے وہاں ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، جب ملک کا وزیرداخلہ اتنا غیرذمہ درانہ بیان دے گا تو اس سے عام آدمی کا اعتماد کہاں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس گفتگو کا دوسرا حصہ سیاسی ہے، بھارت سے تجارت کی ہے، وزیراعظم خود رہنمائی دے رہے ہیں کہ بھارت سے مشینری کس طرح منگوائی جائے۔ شریف فیملی کیلئے یہ نئی چیز نہیں ہے، ان کی ترجیح ہمیشہ بزنس ہوتا ہے۔

Recent Posts

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

8 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

20 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

30 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

34 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

43 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

46 mins ago