اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے ستارے ان دنوں گردش میں دکھائی دے رہے ہیں . ایک جانب کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو میں نامناسب لباس زیب تن کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے .
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب سینئر فنکار اپنی ثقافت کو بھول جائیں گے تو نئے آنے والے بھی ایسا ہی کریں گے . ابھی یہ تنازع ختم نہیں ہوا تھا کہ ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی .
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بشریٰ انصاری کم عمر ، جوان اور گورا دکھنے کے لیے ٹریٹمنٹ کروا رہی ہیں اور صارفین کو بھی حسین اور گورا دِکھنے کے لیے ٹریٹمنٹ کروانے کا مشورہ دے رہی ہیں . ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سینئر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان سے خوبصورتی کے معیار دریافت کرنے لگے .
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں . بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز گیا .