ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟ کینسر کی جنگ لڑنے والی اداکارہ کی کہانی

ممبئی (قدرت روزنامہ)میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے بچے مجھے اس حال میں دیکھیں۔ 2 بچوں کے ساتھ کیموتھیراپی کرانا آسان نہیں تھا۔ لیکن شکر ہے کہ میرے ڈاکٹر نے بریسٹ کینسر کو شروع میں ہی تشخیص کرلیا جس کی وجہ سے مجھے علاج کرانے میں آسانی ہوئی”
یہ کہنا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، ٹیلی-ویژن ہوسٹ اور مشہور یوٹیوبر چھاوی متل کا۔ چھاوی کو کچھ عرصہ پہلے یہ جان کر شدید دھچکا لگا کہ انھیں بریسٹ کینسر یعنی سینے کا سرطان ہے۔ شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں چھاوی نے کینسر کا پتا چلتے ہی فوری علاج شروع کیا۔

کینسر کی مریضہ ہونے کے باوجود ورزش کرتی رہیں
اس دوران چھاوی ذہنی دباؤ سے بھی گزرتی رہیں جس کا اظہار وہ اپنے وی لاگز میں برملا کرتی تھیں لیکن اس دباؤ کو کم کرنے کے لئے انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ ورزش بھی کرتی رہیں اور وی لاگز بھی بناتی رہیں۔ چھاوی خود کو خوش اور مطمئن رکھنے کے لئے ہر وہ کام کرتی تھیں جو ان کے ذہنی دباؤ میں کمی لاسکے۔ ان کے اس سفر میں ان کے شوہر اور خاندان والوں نے بھرپور ساتھ دیا۔
ضروری نہیں کیمو تھیراپی میں مریض کے بال ختم ہوجائیں

عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کینسر کے مریض کیمو تھیراپی کے دوران اپنے بال کھو دیتے ہیں۔ البتہ چھاوی کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ اس بارے میں چھاوی کہتی ہیں کہ ضروری نہیں کیموتھیراپی کے دوران ہر مریض کے بال کم ہوجائیں۔ اس بات کا انحصار تھیراپی کے اندر لی جانے والی دواؤں پر ہوتا ہے•

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

23 mins ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

56 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

1 hour ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

1 hour ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

1 hour ago