بشریٰ انصاری نے ’اسپائیڈر مین‘ سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیرون ملک موجود سیر و تفریح میں مصروف ہیں، اس دوران گھومتے پھرنے اُن کی ملاقات ایک اسپائیڈر مین سے ہو گئی۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری خود بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں جبکہ اس دوران اسپائیڈر مین سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کے کہنے پر اسپائیڈر مین بھی خوب جوش و خروش کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم ہر یوم آزادی پر بہت اچھی باتیں کرتے ہیں، بہت اچھے کپڑے پہنتے ہیں مگر اصل میں ہم سب اپنے وطن کے لیے کچھ بھی نہیں کرتے ہیں۔‘

بشریٰ انصاری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کے لیے یا پاکستان کی بڑھتی آبادی کم کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے، ہمیں اپنی آبادی کے لیے ہی سوچنا چاہیے کہ اگر وسائل کم اور آبادی زیادہ ہوگی تو ملک کیسے چلے گا، تعلیم ضروری ہے مگر ملک میں اس وقت اور بھی بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

بشریٰ انصاری کا اپنی ویڈیو میں قوم کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام میں کہنا تھا کہ ’آپ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ کرے آنے والی چودہ اگست اس سال سے کافی بہتر ہو، اپنے ملک کی بھلائی کے لیے قدم اٹھائیں ترقی میں مدد کریں۔‘

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

57 mins ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

1 hour ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

1 hour ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

1 hour ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

2 hours ago