بشریٰ انصاری نے ’اسپائیڈر مین‘ سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کر رہے ہیں . سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیرون ملک موجود سیر و تفریح میں مصروف ہیں، اس دوران گھومتے پھرنے اُن کی ملاقات ایک اسپائیڈر مین سے ہو گئی .

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری خود بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں جبکہ اس دوران اسپائیڈر مین سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں . بشریٰ انصاری کے کہنے پر اسپائیڈر مین بھی خوب جوش و خروش کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہا ہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم ہر یوم آزادی پر بہت اچھی باتیں کرتے ہیں، بہت اچھے کپڑے پہنتے ہیں مگر اصل میں ہم سب اپنے وطن کے لیے کچھ بھی نہیں کرتے ہیں . ‘ بشریٰ انصاری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کے لیے یا پاکستان کی بڑھتی آبادی کم کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے، ہمیں اپنی آبادی کے لیے ہی سوچنا چاہیے کہ اگر وسائل کم اور آبادی زیادہ ہوگی تو ملک کیسے چلے گا، تعلیم ضروری ہے مگر ملک میں اس وقت اور بھی بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے . ‘ بشریٰ انصاری کا اپنی ویڈیو میں قوم کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام میں کہنا تھا کہ ’آپ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ کرے آنے والی چودہ اگست اس سال سے کافی بہتر ہو، اپنے ملک کی بھلائی کے لیے قدم اٹھائیں ترقی میں مدد کریں . ‘ . .

متعلقہ خبریں