پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے گریٹر اقبال پارک واقعے کا نوٹس لے لیا، ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گریٹر اقبال پارک میں

14 اگست کو پیش آنے والے انتہائی شرمناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا اور انہیں خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے وزیراعظم کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پولیس خاتون ٹک ٹاکر اور رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑ رہی ہے ، یہ دونوں واقعات قوانین اور سماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں اور حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ خبریں