پاکستان کے خلاف بلیم گیم یکسر ناکام ہو گئی ہے، وزیر خارجہ

ملتان(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بلیم گیم یکسر ناکام ہو گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر لگی ہوئی ہیں جبکہ افغانستان میں جتنی کارروائی ہوئی وہ پر امن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ تھا افغانستان کے حالات خراب ہوں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اور اب افغانستان کی ابتدائی رپوٹس اطمینان بخش ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عاشورہ کے بعد میرا ایران، تاجکستان اور ازبکستان جانے کا ارادہ ہے اور ہم نے سیکیورٹی کونسل کے تمام ممبران تک پاکستان کا نقطہ نظر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اطمینان ہوا طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور ہمارے بارڈرز پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں ہے جبکہ ہم نے آئندہ کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بلیم گیم یکسر ناکام ہو گئی ہے اور پاکستان کے خلاف جو ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی گئی تھی وہ ناکام ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

3 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

8 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

15 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

20 mins ago

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

27 mins ago

بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی…

31 mins ago