ملتان :بدنام زمانہ موٹرسائیکل چوروں کا ’’شان گینگ‘‘ پکڑا گیا،متعدد موٹرسائیکلیں برآمد ،مزید انکشاف متوقع

ملتان(قدرت روزنامہ)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر پولیس تھانہ مظفر آباد کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث شان عرف سردار گینگ کے خلاف بڑی کاروائی پولیس تھانہ مظفر آباد نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث شان گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگرفتار ملزمان میں شان عرف سردار گینگ کے1۔محمد شان ولد محمد رمضان سکنہ کائیاں پور2۔کاشف ولد ربنواز سکنہ کائیاں پور3۔محمد اسد ولد محمد اسلم سکنہ مظفر آباد ملتان4۔ حسن مقبول ولد محمد مقبول سکنہ مظفر آباد ملتان5۔
سجاد ولد فقیر محمد سکنہ مظفر گڑھ۔شامل ہیں۔ شان عرف سردار گینگ کے گرفتار ملزمان سے کل 01 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی اور 04 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے 09 مقدمات ٹریس ہوئے ایس ڈی پی او مظفر آباد عمران عارف سیال کی سربراہی میں ایس ایچ او مظفر آباد محمد اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشاف کی توقع کی جارہی ہے ۔

Recent Posts

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

3 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

12 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

24 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

35 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

43 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

53 mins ago