ملتان :بدنام زمانہ موٹرسائیکل چوروں کا ’’شان گینگ‘‘ پکڑا گیا،متعدد موٹرسائیکلیں برآمد ،مزید انکشاف متوقع

ملتان(قدرت روزنامہ)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر پولیس تھانہ مظفر آباد کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث شان عرف سردار گینگ کے خلاف بڑی کاروائی پولیس تھانہ مظفر آباد نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث شان گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگرفتار ملزمان میں شان عرف سردار گینگ کے1 . محمد شان ولد محمد رمضان سکنہ کائیاں پور2 .

کاشف ولد ربنواز سکنہ کائیاں پور3 . محمد اسد ولد محمد اسلم سکنہ مظفر آباد ملتان4 . حسن مقبول ولد محمد مقبول سکنہ مظفر آباد ملتان5 . سجاد ولد فقیر محمد سکنہ مظفر گڑھ . شامل ہیں . شان عرف سردار گینگ کے گرفتار ملزمان سے کل 01 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی اور 04 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے 09 مقدمات ٹریس ہوئے ایس ڈی پی او مظفر آباد عمران عارف سیال کی سربراہی میں ایس ایچ او مظفر آباد محمد اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی . ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشاف کی توقع کی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں