حکومت 3 سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر منہ چھپانا چاہیے، حمزہ شہباز

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا
کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچیں اور نااہلی کی وجہ سے انہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ آٹے چینی گوشت دودھ اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیا پچاس فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکی ہیں، مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک جاپہنچی ہے جب کہ ترقی کی شرح کو حکومت ایک فیصد پر لے آئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر سولہواں گھر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے، ترقی کرتی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا جو سبز باغ دکھائے تھے ان کی حقیقت بھی سامنے آ گئی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

1 hour ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago