انہوں نے اربوں روپے صرف شادی میں خرچ کردئیے ۔۔ شوبز شخصیات کی مہنگی ترین شادیاں جس کی حقیقت آپ کو بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی بیاہ جہاں دلہا دلہن کی زندگی کا سب سے اہم اور خوبصورت دن ہوت ہے وہیں دونوں کے خاندان والے بھی اس دن زیادہ سے زیادہ روپے خرچ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ عام طور پر یہی ہوتی ہے کہ شادی پر آئے مہمان اور رشتے دار عرصے تک اس شادی کو یاد رکھیں۔ وجہ صرف دکھاوا۔ اور بات اگر شوبز شخصیات کی ہو تو لاکھوں کروڑوں تو کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی ہی چند شادیوں کا ذکر کریں گے جن میں لاکھوں، کروڑوں نہیں بلکہ اربوں خرچ کیے گئے۔

26 2 1 300x169
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے لیکن بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ایک ارب روپے میں ہونے والی شادی پر دلہا دلہن کے صرف 40 کروڑ ہی خرچ ہوئے جس کی وجہ یہ ہے کہ وکی اور کترینہ نے شادی کے رائٹس میڈیا چینلز کو بھی دیے تھے۔

حبا بخاری اور آریز احمد

26 3 1 300x199
پاکستان کی مشہور جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی بھی مداحوں کے لیے یادگار بن گئی۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق حبا کے نکاح اور بارات کا جوڑا تقریباً ڈیڑھ لاکھ کا تھا۔ حبا اور آریز دونوں کا ہی تعلق شوبز سے ہے اور ان دونوں کی شادی بھی پاکستانی لحاظ سے اچھی خاصی مہنگی تھی۔
عالیہ اور رنبیر کی شادی

26 4 300x169
زوم ٹی وی کے مبانق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی پر تقریباً ایک ارب کا خرچہ آیا۔ ان کی شادی کا خرچ 839 کروڑ تھا جسے بہت سے میڈیا چینلز نے اسپانسر کیا تھا جبکہ عالیہ اور رنبیر کے اپنی شادی میں صرف 10 کروڑ روپے ہی خرچ ہوئے۔ عالیہ نے منیش ملہوترا کا ڈیزائ کردہ خوبصورت سفید جوڑا پہنا تھا جبکہ جوتا چھپائی کی رسم میں رنبیر نے 1 لاکھ روپے اپنے سسرالیوں کو دیے۔