علی ظفر کا نیا پنجابی گانا ’اکھیاں‘ ریلیز

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا پنجابی گانا ’اکھیاں‘ ریلیز کردیا۔علی ظفر نے اپنے نئے گانے کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردیا ہے۔
گلوکار نے اپنے اس پنجابی گانے کے بول بھی خود ہی لکھے ہیں اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ ان کا نیا گانا مداحوں کو پسند آئے گا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کرے گا۔


دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی گلوکار کے نئے گانے کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ علی ظفر پاکستان کی قومی زبان کے علاوہ ملک کی صوبائی زبانوں میں کئی گانے ریلیز کر چکے ہیں۔
اس سے قبل گلوکار نے پشتو زبان میں اپنا پہلا گانا’لارشا پیخاور‘ ریلیز کیا تھا، جسے دنیا بھر میں خصوصاََ عرب ممالک میں بہت پذیرائی ملی تھی۔